Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کے بین البراعظم میزائیل کی سمندر میں آزمائشی پرواز ، اقوام متحدہ کی تحدیدات نظرانداز

شمالی کوریا کے بین البراعظم میزائیل کی سمندر میں آزمائشی پرواز ، اقوام متحدہ کی تحدیدات نظرانداز

سیول ۔ 18 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی قرارداد کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک وسط مسافتی بین البراعظمی میزائیل آج سمندر میں داغا ۔ جنوبی کوریا اور امریکہ کے عہدیداروں نے کہاکہ کئی دن قبل شمالی کوریا کے قائد کم جونگ اُن نے ہتھیاروں کی آزمائش کا حکم دیا تھا تاکہ طویل مسافتی نیوکلیئر میزائیل جو امریکہ تک وار کرسکتا ہو تیار کیا جاسکے ۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ میزائیل پیونگ یانگ سے 200 کیلومیٹر کا فاصلہ طئے کرکے شمالی کوریا کے مشرقی ساحل سے ٹکرایا ۔ یہ پہلا وسط مسافتی میزائیل تھا جو شمالی کوریا نے اپریل 2014 ء کے بعد داغا تھا ۔ امریکہ کے سینئر دفاعی عہدیدار نے کہاکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ میزائیل روڈانگ نوعیت کا ہے جسے متحرک لانچر سے داغا جاسکتا ہے ۔ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا ۔ امریکہ فوجی مشقوں کی قبل ازیں مذمت کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT