Tuesday , July 17 2018
Home / دنیا / شمالی کوریا کے تمام مزدوروں کی 2019 تک واپسی :روس

شمالی کوریا کے تمام مزدوروں کی 2019 تک واپسی :روس

ماسکو ،31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کو لاگو کرتے ہوئے سال 2019 کے آخر تک شمالی کوریا کے تمام تارک وطن ورکرس کو واپس بھیجے گا۔ خبر رساں ایجنسی انٹر فیکس کے مطابق روس کے شمالی کوریا ئی سفیر الیگزینڈر میکس گورا نے کل اس بات کی اطلاع دی ۔ ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل اور ایٹمی پروگراموں کے سلسلہ میں 22 دسمبر سے لگا ئی گئی پابندیوں کے تحت تمام ممالک شمالی کوریا کے کارکنوں کو دو سال کے اندر اندر واپس ان کے وطن بھیجے گا۔مسٹر میکس گورا نے کہا کہ ہمیں سلامتی کونسل کے فیصلے پر عملدرآمد کرنا ہوگا اور روس سے تمام کارکنوں کو سال 2019 تک واپس بھیجیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس میں کوئی بھی غیر قانونی شمالی کوریائی مزدور نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد ہزاروں کارکنوں کو واپس بھیجا جائے گا۔اس یقین دہانی کے بعد شمالی کوریا نے اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT