Friday , November 17 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کے خلاف امریکہ تیار : جنرل ڈنفورڈ

شمالی کوریا کے خلاف امریکہ تیار : جنرل ڈنفورڈ

واشنگٹن ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کو روکنے میں سفارتی اور پابندیوں پر مبنی حکمت عملی ناکام ہوئی تو امریکا فوجی امکانات کے لیے بھی تیاری کر رہا ہے۔ یہ بات جنوبی کوریا کے صدر دفتر کی طرف سے آج پیر کے روز بتائی گئی ہے۔ جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کے ترجمان پارک سْو ہیون نے میڈیا کو بتایا کہ جنرل ڈنفورڈ نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن کے ساتھ ملاقات میں شمالی کوریا کی طرف سے کسی اشتعال انگیزی کے موضوع پر بھی بات کی ہے۔ جنرل ڈنفورڈ آج جنوبی کوریا سے چین اور جاپان جانے کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT