Saturday , April 21 2018
Home / دنیا / شمالی کوریا کے خلاف امریکہ ‘ جنوبی کوریا کی مشقتوں کا آغاز

شمالی کوریا کے خلاف امریکہ ‘ جنوبی کوریا کی مشقتوں کا آغاز

سیول 11 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے خلاف اپنی بحریہ کی مشترکہ مشقوں کا آغاز کیا ہے ۔ ان مشقوں میں امریکی بحریہ کے تین جہاز حصہ لے رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے یہ مشقیں دراصل شمالی کوریا کیلئے واضح انتباہ ہے ۔ چار روزہ مشقوں کا آج جنوبی کوریا کے مشرقی ساحل پر آغاز ہوا جبکہ صدر ٹرمپ کا دورہ امریکہ بھی جاری ہے ۔ اس دورہ کے موقع پر بھی شمالی کوریا کی نیوکلئیر دھمکیوں پر ہی زیادہ تبادلہ خیال ہوا ہے ۔ جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ امریکہ کے تین بڑے بحری جہاز ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

برلن میں ڈرائیور نے کار ہجوم میں گھسا دی ‘ کوئی زخمی نہیں ہوا
برلن 11 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے بتایا کہ ایک شخص نے ایک کار کو برلن میں عوام کے ہجوم میں گھسا دیا تاہم اس میںکوئی زخمی نہیں ہوا ۔ پولیس کی ترجمان والیسکا جکوبوسکی نے کہا کہ کل رات کے واقعہ کے بعد یہ شخص فرار ہوگیا اور حکام اس کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ کار مراقش کے ایک شخص نے کرایہ پر حاصل کی تھی اور اس کے اپارٹمنٹ کی تلاشی لی گئی ہے ۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آیا وہ شخص بھی اس کار میں موجود تھا یا نہیں۔

 

 

TOPPOPULARRECENT