Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں پر آج فیصلہ

شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں پر آج فیصلہ

اقوام متحدہ، 11 ستمبر (رائٹر)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے حالیہ نیوکلیائی ٹسٹ پر نئی پابندیاں عائد کرنے امریکہ کی تجویز پر آج ووٹنگ ہوگی۔ اس تجویز کو منظور کرنے کم از کم9ووٹوں کی ضرورت ہے اور امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس اور چین کی جانب سے اس پر ویٹو بھی نہیں کیاجانا چاہئے ۔ اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ چین اور روس اس کی حمایت کر رہے ہیں یا نہیں۔ امریکہ نے اس مسودہ کی تجویز کو بدھ کو 15 رکنی کونسل میں پیش کیا تھا۔ امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف سلامتی کونسل میں ووٹنگ کرانے اور اس کے خلاف سخت پابندیاں عائد کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ امریکی مشن نے پیر کو سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف مسودے کی تجویز پیش کی تھی اور اس پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ اتوار کو ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، امریکہ اور دنیا کے متعدد ممالک نے اس ٹیسٹ کی سخت مذمت کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT