Wednesday , December 19 2018

شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کو مزید سخت کرنے کیلئے رائے دہی

واشنگٹن، 5مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ایوان نمائندگان میں آج شمالی کوریا کی شپنگ صنعت سمیت دیگر کمپنیوں کے کاروبار کو نشانہ بناتے ہوئے اس ملک کیخلاف پابندیوں کو مزید سخت کرنے کے حق میں ووٹنگ ہوئی۔ممبران پارلیمنٹ نے پابندی سخت کرنے کے حق میں 419 ووٹ اور اسکی مخالفت میں صرف ایک ووٹ ڈالا۔شمالی کوریا پر پابندیاں سخت کرنے کی حمایت میں ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ اس فیصلے کا بنیادی مقصد شمالی کوریا کے مسلسل نیوکلیائی اور میزائل ٹسٹ کے بعد پوری دنیا میں کشیدگی پیدا کرنے کیلئے اس ملک کو سخت پیغام دینا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT