Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کے قائدکم کا فوجی ہیڈکوارٹرس کا دورہ

شمالی کوریا کے قائدکم کا فوجی ہیڈکوارٹرس کا دورہ

امریکی لڑاکا طیاروں کی جنوبی کوریا کی فضاء میں پرواز
سیول ۔10جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کوریا کے قائد کم نے فوجی ہیڈ کوارٹرس کا اپنی کامیابی پر دورہ کیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ وہ ملک کے متنازعہ ہائیڈروجن بم کے تجربہ کے بعد فتح کا جشن منانے کیلئے فوج کے ہیڈ کوارٹر پہنچے تھے ۔ کم جونگ اون نے نیوکلیئر تجربہ کیا تھا اور اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے جزیرہ نمائے کوریا میں امن کی سمت ایک قدم پیشرفت قرار دیا تھا ۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ زیر قیادت سامراجیوں کی وجہ سے ہائیڈروجن بم کا تجربہ ضروری ہوگیا تھا ۔ سرکاری خبر رساں ادارہ کورین سنٹرل نیوز نے آج قائد شمالی کوریا کم کا بیان شائع کیا ہے ۔ دریں اثناء جنوبی کوریا کی فضاء میں جو امریکہ کا قریبی حلیف ہے ۔ B-52 امریکی بمبار لڑاکا طیارہ جن میں نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال کی قابلیت ہے ۔ F-16 اور جنوبی کوریا کے F-15 جنگی لڑاکا طیاروں کے ساتھ جنوبی کوریا کی فضاء میں پرواز کرتے نظر آئے ۔ شمالی کوریا کے ساتھ سرد جنگ جیسی صورتحال اور صف آرائی کے بعد جنوبی کوریا کے تحفظ کیلئے امریکہ کی جانب سے یہ اقدام کیا گیا ہے ۔ شمالی کوریا کا نیوکلیئر تجربہ کھلم کھلا اسکی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے ۔ ان دو ایشیاء پیسیفک فوج کے مشترکہ امریکی کمانڈر تمام علاقائی حلیف ممالک اور شراکت داروں سے اپیل کررہے ہیں کہ اس علاقہ میں استحکام اور سلامتی برقرار رکھی جائے ۔ امریکہ کی ایشیائے کوچک کمان امریکی فضائیہ ‘ فوج ‘ بحریہ اور بحری کور افواج کی کارروائیوں کی اس علاقہ میں ذمہ دار قرار دی گئی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT