Wednesday , December 12 2018

شمالی کوریا کے لیڈر چھ ہفتوں بعد چھڑی کیساتھ منظر عام پر

پیانگ یانگ ، 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ملکی لیڈر کم جونگ اُن کی نئی تصویروں کے ساتھ ان چہ مگوئیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے جو قریب ڈیڑھ ماہ سے ان کے منظر عام پر نہ آنے کی وجہ سے شروع ہو گئی تھیں۔ کمیونسٹ کوریا کے سرکاری اخبار روڈونگ سِن مُن نے آج 31 سالہ کم جونگ اُن کی کئی ایسی تصویریں شائع کیں، جن میں وہ

پیانگ یانگ ، 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ملکی لیڈر کم جونگ اُن کی نئی تصویروں کے ساتھ ان چہ مگوئیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے جو قریب ڈیڑھ ماہ سے ان کے منظر عام پر نہ آنے کی وجہ سے شروع ہو گئی تھیں۔ کمیونسٹ کوریا کے سرکاری اخبار روڈونگ سِن مُن نے آج 31 سالہ کم جونگ اُن کی کئی ایسی تصویریں شائع کیں، جن میں وہ ایک چھڑی کی مدد سے کھڑے ہیں۔ شمالی کوریائی میڈیا کے مطابق کل دوشنبہ کو ملکی قائد نے ایک نو تعمیر شدہ رہائشی کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اس سے قبل کم جونگ اُن کو آخری مرتبہ 3 ستمبر کو عوام میں دیکھا گیا تھا۔ ان کی منظر عام سے غیر حاضری ان کی صحت کے بارے میں افواہوں کی وجہ بن گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT