Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کے مسئلہ پر نظر رکھی جائے گی : ٹرمپ

شمالی کوریا کے مسئلہ پر نظر رکھی جائے گی : ٹرمپ

واشنگٹن، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کی جانب سے ممکنہ چھٹے نیوکلیئر ٹسٹ کی قیاس آرائیوں کے درمیان آج کہا کہ پیانگ یانگ ایک مسئلہ ہے جس پر نظر رکھی جائے گی ۔مسٹر ٹرمپ نے آج شمالی کوریا کو پیغام دینے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا،”شمالی کوریا ایک مسئلہ ہے ۔ اس مسئلہ کا خیال رکھا جائے گا”۔انہوں نے کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ چین کے صدر شی جن پنگ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے فلوریڈا میں مسٹر جن پنگ کے ساتھ بہت وقت گزارا ہے ۔میں واقعی میں صدر جن پنگ کو پسند کر رہا ہوں اور ان کا احترام کر رہا ہوں۔ وہ بہت ہی خاص آدمی ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ اس مسئلے پر بہت محنت کر رہے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT