Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کے مشرقی ساحل پر سیکوریٹی میں اضافہ

شمالی کوریا کے مشرقی ساحل پر سیکوریٹی میں اضافہ

سیول، 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریانے امریکہ کے بی -11 بمبار طیارے کی تعیناتی کے بعد اپنے مشرق ساحل پر حفاظتی بندوبست کو سخت کر دیا ہے ۔جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہپ نے ملک کی انٹیلی جنس ایجنسی کے حوالے سے یہ رپورٹ دی ۔البتہ اس رپورٹ کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔قبل ازیں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ نے کل ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسکے ملک پر حملے کا اعلان کیا ہے ۔ مسٹر یونگ نے یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا اپنے دفاع میں جواب دینے کیلئے تیار ہے اور یہ امریکی بمبار طیارے کو اپنے علاقے میں نہ ہونے کے باوجود مار کر گرا بھی مار سکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT