Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کے نیوکلیر رابطوں کی تحقیقات ضروری

شمالی کوریا کے نیوکلیر رابطوں کی تحقیقات ضروری

سشما سوراج کا ریمارک، پاکستان کی طرف بالواسطہ اشارہ
نیویارک 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج پاکستان کا بالواسطہ مبہم حوالہ دیتے ہوئے آج کہاکہ شمالی کوریا کے نیوکلیر پھیلاؤ کے رابطوں کا پتہ چلایا جانا چاہئے اور اس کے ذمہ داروں کو جواب دہ بنانے کا مطالبہ کیا۔ شمالی کوریا کی جانب سے جمعہ کو کئے گئے اوسط فاصلہ پر وار کرنے والے بیلسٹک میزائیل تجربہ کے بعد یہ ریمارک کی ہیں۔ وزارت اُمور خارجہ کے ترجمان راویش کمار نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’وزیر خارجہ سشما سوراج نے شمالی کوریا کے حالیہ اقدامات کی مذمت کی اور کہاکہ نیوکلیر پھیلاؤ کے رابطوں کا پتہ چلایا جانا چاہئے اور اس میں ملوث پائے جانے والوں کو جواب دہ بنایا جائے‘‘۔ سشما سوراج نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر گزشتہ روز امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اور جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو سے ملاقات کے موقع پر بھی یہ ریمارکس کی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT