Thursday , May 24 2018
Home / Top Stories / شمالی کوریا کے وعدہ نبھانے پر ہی ٹرمپ ۔ کم جونگ ملاقات ممکن

شمالی کوریا کے وعدہ نبھانے پر ہی ٹرمپ ۔ کم جونگ ملاقات ممکن

واشنگٹن ۔ 13 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے قائد کم جونگ کی مجوزہ ملاقات کے تعلق سے آج ایک بار پھر اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات اُسی وقت ممکن ہے جب شمالی کوریا نیوکلیئر میزائل ٹسٹنگ نہ کرنے کے اپنے وعدہ پر قائم رہے ۔ یاد رہیکہ گزشتہ ہفتہ جنوبی کوریا کی وفد جس کی قیادت اُس کے قومی سلامتی مشیر نے کی تھی، ٹرمپ کو مطلع کیا تھا کہ شمالی کوریا کے کم جونگ نے اُنھیں ( ٹرمپ) ایک ملاقات کیلئے مدعو کیاہے۔ اس پیشکش کو زبانی طورپر ٹرمپ تک پہنچایا گیا تھا جسے ٹرمپ نے خندہ پیشانی سے قبول کرلیا تھااور اس طرح انھوں نے ( ٹرمپ ) دُنیا کو ایک خوشگوار حیرت سے دوچار کردیا تھا ۔د ریں اثناء وائیٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری سارہ سینڈرس نے اپنی روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران اخباری نمائندوں کو بتایاکہ امریکہ کو اس بات کی پوری توقع ہیکہ کم جونگ سے ملاقات کو عملی جامہ پہنایا جائے ۔ شمالی کوریا نے ہمیں پیشکش کی تھی اور ہم نے اُسے قبول کرلیا ۔ ساتھ ہی ساتھ شمالی کوریا نے کچھ وعدے بھی کئے تھے اور اگر وہ اُن وعدوں پر قائم رہا تو یہ مجوزہ ملاقات ایک تاریخی حقیقت بن کر سامنے آئیگی ۔ سارہ سینڈرس نے یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا پر جس طرح دباؤ میں اضافہ کیا گیا اُس کے مثبت نتائج بہرحال سامنے آہی گئے ۔

TOPPOPULARRECENT