Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کے ہر حملے سے نمٹنے تیار ہیں :جنوبی کوریا

شمالی کوریا کے ہر حملے سے نمٹنے تیار ہیں :جنوبی کوریا

سیول، 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کی فوج نے شمالی کوریا کے اس بیان کو امریکہ-جنوبی کوریا تعلقات کیلئے ایک چیلنج بتایا ہے جس میں اس نے امریکی بحر الکاہل کے علاقہ میں واقع گوام پر میزائل سے حملے کرنے کے منصوبے پر کام کرنے کی بات کہی ہے ۔فوج کے سربراہ کے ترجمان روہ جے چون نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی کوریا کسی بھی قسم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔ فوج نے اگرچہ ابھی تک شمالی کوریا میں کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز یا مشکوک سرگرمی نظر آنے سے انکار کیا ہے ۔اس سے پہلے شمالی کوریا نے کل کہا کہ وہ انتظامی طور پر امریکہ کے تابع بحر الکاہل کے مغربی حصے میں واقع گوام جزیرے پر میزائل سے حملے کے منصوبے پر غور کر رہا ہے ۔ شمالی کوریا کا یہ بیان امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں مسٹر ٹرمپ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا اگر امریکہ کو دھمکی دینا جاری رکھتا ہے تو اسے ایسی تباہی کا سامنا کرنا ہوگا جو دنیا نے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔گوام کی آبادی تقریبا 163000 ہے اور وہاں ایک امریکی فوجی اڈہ بھی ہے جس میں ایک سب میرین اسکواڈرن، ایک ہوائی اڈہ اور ایک کوسٹ گارڈ گروپ شامل ہے۔ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان تیزی سے بڑھنے والی کشیدگی کا مالیاتی منڈیوں پر بھی منفی اثر پڑا ہے۔ امریکی حکام اور تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہیکہ ملک شمالی کوریا کیساتھ بیان بازی کے جھگڑوں میں شامل نہ ہو۔

TOPPOPULARRECENT