Thursday , July 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / شمالی کوریا کے 22 کھلاڑیوں کی جنوبی کوریا روانگی

شمالی کوریا کے 22 کھلاڑیوں کی جنوبی کوریا روانگی

سیول۔21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)شمالی کوریا اگلے ماہ ہونے والے سرمائی اولمپکس کے لئے تین کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے اپنے 22 کھلاڑیوں کو جنوبی کوریا بھیجے گا۔ونٹر اولمپکس جنوبی کوریا کے پیانگ یانگ میں 9 تا27 فروری کھیلے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق دونوں ملک گزشتہ دو سال میں پہلی مرتبہ ایک اعلی سطحی اجلاس کے قائل ہوئے تھے ۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے سوئٹزرلینڈ میں یہ اعلی سطحی اجلاس میں جنوبی کوریا میں ہونے والے موسم سرما کے کھیلوں کے لئے شمالی کوریا کی شرکت پر بحث کی ۔آئی او سی کے صدر تھامس باک نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ملک 9 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں ایک ساتھ مارچ کریں گے ۔باک نے دونوں ممالک کے درمیان ہوئے اس معاہدے کو طویل بنیاد پر سنگ میل قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شمالی اور جنوبی کوریا کھیل کے میدان میں متحدہ خواتین کی آئس ہاکی ٹیم کو ایک ساتھ اتاریں گے ۔شمالی کوریا کے کھلاڑی ا سکیٹنگ اور اسکیئنگ میں بھی حصہ لیں گے ۔دونوں ملک پہلے ہی متحدہ کوریا کے جھنڈے کے نیچے مقابلے کے لئے اتفاق کر چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT