Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / شمالی ہندسخت سردی کی گرفت میں

شمالی ہندسخت سردی کی گرفت میں

ہماچل پردیش میں برفباری‘ پنجاب اور ہریانہ میں بارش ‘ راجستھان میں کہر ‘ یو پی میں شدید سردی

سرینگر ۔ 25ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر کی عوام کو شدید سردی سے تھوڑی سی راحت حاصل ہوئی جب کہ اقل ترین درجہ حرارت میں تھوڑا سا اضافہ ہوا اور لداخ میں اس میں کئی ڈگری کا اضافہ دیکھا گیا ۔ شملہ سے موصولہ اطلاع کے بموجب شملہ اور متصلہ سیاحتی مراکز کُفری ‘ پاگو اور نارکنڈہ میں ہلکی برفباری دیکھی گئی جس سے سیاح مسرور ہوگئے اور انہوں نے خوشی کے نعرے لگائے ۔ وہ سب ہماچل پردیش کے دارالحکومت میں جمع ہوگئے تھے ۔ خون منجمد کردینے والی ہوائیں تیز رفتار سے چل رہی تھی ‘ شملہ میں اقل ترین درجہ حرارت کم ہوکر 3.5درجہ سلسیس ہوگیا تھا ۔ چندی گڑھ سے موصولہ اطلاع کے بموجب آج پنجاب اور ہریانہ کے کئی علاقوں میں زبردست بارش ہوئی جس کی وجہ سے اقل ترین درجہ حرارت کئی مقامات پر معمول سے دونوں ریاستوں پنجاب اور ہریانہ میں زیادہ ہوگیا ۔ سرہند میں بھی 15ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ جئے پور سے موصولہ اطلاع کے بموجب سردی کی لہر آج بھی جاری رہی جس کی وجہ سے راجستھان میں گہرا کہر چھایا رہا جس کی وجہ سے پوری ریاست میں ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے بموجب اضلاع میں سردی کی شدت برقرار ہے جس کی وجہ سے گہری کہر چھائی ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں گہری کہر اور سردی کی لہر کی وجہ سے پوری ریاست میں صورتحال مزید ابتر ہوسکتی ہے اور اقل ترین درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے ۔ یو پی کے دارالحکومت لکھنوں سے موصولہ اطلاع کے بموجب یو پی کے کئی مقامات پر کثیف دھند چھائی ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور دیگر 14 افراد علحدہ علحدہ سڑک حادثوں میں ہلاک ہوگئے ہیں ۔ چار افراد اُس وقت ہلاک ہوئے جب کہ بھدوئی کے دیہات گوپال گنج میں چار افراد جن میں سے دو عمررسیدہ تھے ہلاک ہوگئے اور حدبصارت میں کمی کی وجہ سے ضلع ہل دھرپور میں کم از کم 7 افراد مختلف ٹریفک حادثوں میں زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اُن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب رات کا درجہ حرارت آگرہ ڈیویژن میں نمایاں طور پر کم ہوگیا ہے ‘ جب کہ مراد آباد اور میرٹھ ڈیویژنس میں اس میں اضافہ ہوا ۔ الہ آباد میں اقل ترین درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ریاست کے باقی ڈیویژنس میں کوئی نمایاں فرق نہیں پیدا ہوا ‘سب سے سرد مقام 7.1 درجہ سیلسیس کا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT