Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / شمالی ہند شدید گرمی کی لپیٹ میں

شمالی ہند شدید گرمی کی لپیٹ میں

نئی دہلی ۔ /10 جون (سیاست ڈاٹ کام) شمالی ہند شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور اس کی وجہ سے آج دو افراد کی موت واقع ہوگئی ۔ کئی مقامات پر درجہ حرارت 45 ڈگری سے زائد ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر مزید دو دن جاری رہنے کا امکان ہے ۔ برقی شٹ ڈاؤن سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا تھا۔ ٹمپو ندی میں گرپڑی ،دو روسی شہری ہلاک

نئی دہلی ۔ /10 جون (سیاست ڈاٹ کام) شمالی ہند شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور اس کی وجہ سے آج دو افراد کی موت واقع ہوگئی ۔ کئی مقامات پر درجہ حرارت 45 ڈگری سے زائد ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر مزید دو دن جاری رہنے کا امکان ہے ۔ برقی شٹ ڈاؤن سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا تھا۔

ٹمپو ندی میں گرپڑی ،دو روسی شہری ہلاک
دہرہ دون ۔ /10 جون (سیاست ڈاٹ کام) روس کے دو شہری آج اس وقت ہلاک ہوگئے جبکہ ایک گاڑی جس میں وہ سفر کررہے تھے بھاگی رتی ندی میں گرپڑی ۔ ایک شخص لاپتہ ہے اور گاڑی میں سوار 9 ساتھی زخمی ہوگئے ۔ ضلع اترکاشی کے رشی کیش ۔گنگوتری شاہراہ پر آج دوپہر یہ حادثہ پیش آیا ۔ روسی سیاح ایک ٹمپو میں سوار تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ دو مہلوکین بشمول ایک خاتون کی نعشیں برآمد کرلی گئی ہے جبکہ ایک مسافر ہنوز لاپتہ ہے ۔ 9 زخمی روسی شہریوں میں 8 خواتین ہے ۔ ٹمپو ڈرائیور بھی جو ہندوستانی ہے اس حادثہ میں زخمی ہوگیا ۔ ان تمام کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ دہرہ دون میں واقع ہاسپٹل لایا گیا ۔ سینئر عہدیداروں نے مقام حادثہ پہونچکر لاپتہ روسی شہری کی تلاش شروع کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT