Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / شمالی ہند مسلسل شدید سردی کی گرفت میں

شمالی ہند مسلسل شدید سردی کی گرفت میں

وادی کشمیر، لداخ، ہریانہ اور پنجاب، راجستھان، ممبئی میں سردی کی شدت میں اضافہ
سرینگر۔11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی ہند پر سردی کی لہر کی گرفت اور بھی سخت ہوگئی ہے۔ کشمیر ڈیویژن بشمول لداخ میں درج حرارت نقطہ انجماد سے مزید نیچے ہوگیا۔ جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں رات کے وقت شدید سردی محسوس کی جارہی ہے۔ شہر آفاق سیاحتی مرکز پہلگام ، تفریحی مقام گلمرگ ، شمالی کشمیر کا ضلع کپواڑہ ، لداخ کے علاقے شہر لیہہ میں شدید سردی محسوس کی جارہی ہے۔ گزشتہ سال 21 ڈسمبر کو وادی کشمیر میں 40 روزہ چلائی کلاں کا آغاز ہوچکا ہے جو 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔ لیکن اس کے بعد بھی سردی کی لہر جاری رہے گی۔ چلائی کلاں کے بعد 20 روزہ چلائی خرد کا اور اس کے بعد 10 روزہ چلائی بچہ کا دور شروع ہوگا۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بموجب ریاست گیر سطح پر آئندہ 3 دن تک موسم سرد اور خشک رہے گا لیکن یکا دکا مقامات پر آئندہ چند دن میں بارش بھی ممکن ہے۔ چندی گڑھ سے موصولہ اطلاعات کے بموجب پنجاب اور ہریانہ میں آج شدید سردی محسوس کی گئی۔ نارمول سرد ترین مقام تھا۔ دونوں ریاستوں کے بیشتر مقامات پر درج حرارت 5 درجہ سیلسیس ہوگیا۔ سردی کی لہر نے دونوں ریاستوں پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ برفیلی ہوائیں چلنی شروع ہوگئیں۔ حالانکہ کے صبح کے وقت چمکیلی دھوم دیکھی گئی۔ پنجاب کے شہر امرتسر میں اقل ترین درجہ حرارت 0.9 ریکارڈ کیا گیا۔ ہریانہ کے شہر امبالا میں 4.4 درجہ سیلسیس درج حرارت تھا۔ چندی گڑھ میں 2.4 تھا۔ محکمہ موسم کی پیش قیاسی کے بموجب آئندہ 24 گھنٹے دونوں ریاستوں میں موسم خشک رہے گے۔ جئے پور سے موصولہ اطلاع کے بموجب راجستھان میں سردی میں مزید شدت پیدا ہوگئی ۔ ریاست کے تین مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے پہنچ گیا۔ راجستھان کا واحد ہل اسٹیشن مائونٹ آبو میں 2.4 درج حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ میدانی علاقوں میں شہر چرو سرد ترین مقام تھا جہاں اقل ترین درجہ حرارت منفی 0.3 درجہ سیلسیس تھا۔ الور اور بھلواڑہ سردی کی شدت کے اعتبار سے دوسرے اور تیسرے مقام پر تھے۔ ممبئی سے موصولہ اطلاعات کے بموجب شہر میں آج گزشتہ 3 سال کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں 12.5 درجہ سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔  شمال مغرب سے سرد ہوائیں ممبئی میں چلنے لگیں۔ اس کے علاوہ شمالی ہند سے آنے والی سرد ہوائوں کی وجہ سے ممبئی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ راتوں میں زیادہ سردی محسوس کی جارہی ہے جبکہ درجہ حرارت اور بھی کم ہوجاتا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT