Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / شمالی ہند میں شدید سردی کی لہر یو پی میں ایک ضعیف شخص فوت

شمالی ہند میں شدید سردی کی لہر یو پی میں ایک ضعیف شخص فوت

نئی دہلی ۔ /2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شدید سردی کی لہر نے شمالی پٹی کو بدستور لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ کشمیر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی ڈگری نیچے چلاگیا اور شمالی ہند کے دیگر حصوں بشمول پنجاب ، ہریانہ اور اترپردیش میں آج گہرے دھند کی چادر چھائی رہی ۔ پولیس نے یہ کہا کہ اترپردیش کے ضلع شاملی میں شدید سردی کے سبب ایک ضعیف شخص فوت ہوگیا ۔ کشمیر میں درجہ حرارت منفی 4.3 ڈگری سیلسیس دارالحکومت سرینگر میں ریکارڈ ہوا ہے اور دیگر کشمیری خطوں کا بھی یہی حال ہے ۔ قومی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی شدید سردی اور گہرے کہرکا اثر دیکھنے میں آیا ۔ (متعلقہ خبر صفحہ 5 پر)

دہلی میں گھنے کہر کے سبب فضائی اور ریل خدمات متاثر

نئی دہلی2جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت میں دھند کا قہر جاری ہے اور اس کا اثر ریل اور ہوائی جہازوں پر زیادہ پڑ رہا ہے ۔ دھند کی وجہ سے آج 25 ریل گاڑیوں کو منسوخ کیا گیا، 24 کا راستہ بدلا گیا اور 68 تاخیر سے چلیں۔ویژیبلٹی کی کمی کی وجہ سے 20 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم از کم درجہ حرارت5.7ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور ساڑھے آٹھ بجے رطوبت 100 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ تھوڑا دن چڑھنے کے ساتھ دھند کی چادر کمزور ہوئی لیکن ریل اور ہوائی سروسز کو اس کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا۔ ہوا کا معیار کل کی طرح ‘خراب زمرہ‘میں رہا۔سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) سے حاصل اعداد و شمار کے مطابق منگل کو ہوا کا معیار ‘انتہائی خراب’ سطح پر رہا۔ قومی دارالحکومت کے جنرل ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیوای) 390 تھا جو انتہائی خراب زمرے میں آتا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت عام طور پر آسمان صاف رہنے کا مکان ہے لیکن کہیں کہیں دھند کے رہنے کی امید ہے ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ کے ارد گرد رہ سکتا ہے جو اس موسم کا معمول سے ایک ڈگری زیادہ ہے ۔کل کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20.1ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT