Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / شمالی ہند میں شدید سردی کی لہر

شمالی ہند میں شدید سردی کی لہر

نئی دہلی ، 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) شدید سردی کی لہر اور اس کے ساتھ گہری دھند سے شمالی ہند کے بیشتر علاقے متاثر ہیں۔ دہلی کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت کم ہوگیا ہے۔ ٹرین خدمات بری طرح متاثر ہیں۔ اس علاقہ میں 60 سے زیادہ ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ گزشتہ 15 دن سے دہلی کے شہری فضاء میں گہری دھند محسوس کررہے تھے۔ اقل ترین درجہ حرارت 9.6 اور اعظم ترین 15.6 ڈگری سلسیس رہا۔ وادی کشمیر میں بیشتر علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت منفی 6 ڈگری رہا جبکہ لداخ کے قصبہ لیہہ میں 7.4 ڈگری ہے۔ کارگل وادی کا سرد ترین مقام ہے جہاں اقل ترین درجہ حرارت منفی 12 ڈگری تک پہنچ گیا۔ پہلگام و دیگر علاقوں کی صورتحال بہتر ہے۔

TOPPOPULARRECENT