Thursday , May 24 2018
Home / ہندوستان / شمالی ہند کے شہری ممبئی کی شان ہیں :پونم مہاجن

شمالی ہند کے شہری ممبئی کی شان ہیں :پونم مہاجن

ممبئی ۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) راج ٹھاکرے کی پارٹی مہاراشٹر نونرمان سینا کی پھیری والوں کی آڑ میں شمالی ہند کے باشندوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی کے خلاف سخت رُخ اختیار کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی یووا مورچہ کی صدراور ایم پی پونم مہاجن نے ایم این ایس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی ہند کے شہری ممبئی کی آن بان وشان ہیں۔بی جے پی کی آنجہانی طاقتورلیڈر پرمودمہاجن کی صاحبزادی پونم مہاجن نے مزید کہا کہ شمالی ہند کے شہریوں نے محنت اور لگن سے بخوبی اپنا کام کیا ہے او ر وہ ممبئی کی ترقی کیلئے ہم تن گوش ہیں اور چند عناصر زبان اور علاقائیت کے نام پر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جوکہ خطرناک ہے ۔مہاجن اُتربھارتیوں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ جو ممبئی آتاہے یہیں کا ہوکر رہ جاتا ہے اور اس کی ترقی وکامرانی میں حصہ دار بن جاتا ہے ۔جبکہ شمال ۔جنوب ہندوستان یہی ایک زندہ تہذیب ہے ۔ممبئی میں شمالی ہند کے باشندوں کی ہر میدان میں جو طاقت ہے اسے مسترد نہیں کیا جاسکتا۔شمالی ہند سے کئی بڑے لیڈر پروان چڑھے اور خود وزیراعظم نریندرمودی وارانسی سے منتخب ہوئے ہیں اور اترپردیش کے دورہ کے موقع پر ان جیسی مراٹھی لڑکی کا شاندار خیر مقدم کیا گیا جوکہ قابل تعریف ہے ۔اور ایسا استقبال کبھی نہیں کیا گیا۔ہم پہلے ہندوستانی ہیں اور اس ملک کی ترقی کے لیے علاقائیت ،زبان اور ذات کے نام پر بھیدبھاؤ کو ختم کرنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT