Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / شمال مشرقی دہلی میں کشیدگی ، صورتحال قابو میں

شمال مشرقی دہلی میں کشیدگی ، صورتحال قابو میں

نئی دہلی ۔ 10 نومبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی دہلی کے جعفر آباد علاقہ میں کل رات اُس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب جانور کا کٹا ہوا سر گھوند چوک پر دستیاب ہوا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس (نارتھ ایسٹ ) آر اے سنجیو نے بتایا کہ کل رات تقریباً 10 بجے اس واقعہ کا انکشاف ہوا جہاں جانور کا سر ہوٹل کے سامنے رکھ دیا گیا تھا ۔ عوام کی کثیرتعداد یہاں جمع ہوگئی اور نعرہ بازی شروع کردی ۔ بعض مقامی افراد نے مبینہ طورپر ہوٹل کی ا ملاک کو نقصان بھی پہنچایا ۔ انھوں نے کہا کہ سنگباری کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اُِ شخص کی تلاش جاری ہے جس نے جانور کا سر رکھا تھا ۔ پولیس نے صورتحال کو فوری قابو میں کرلیا اور ہجوم کو منتشر کردیا۔ جانور کے سر کو ضبط کرلیا گیا ہے

TOPPOPULARRECENT