Sunday , October 21 2018
Home / Top Stories / شمال مشرقی ریاستوں میں موسلا دھار بارش، 4 افراد فوت

شمال مشرقی ریاستوں میں موسلا دھار بارش، 4 افراد فوت

ہزاروں لوگ بے گھر، سیلاب کی وجہ سے پورے مشرقی ہندوستان میں صورتحال سنگین
اگرتلہ ؍ امپھال ؍ گوہاٹی ؍ ایزال 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مسلسل موسلا دھار بارش نے شمال مشرقی ہند کی ریاستوں میں تباہی کی ایک داستان چھوڑی ہے۔ تریپورہ میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ تریپورہ اور منی پور میں اور پوری ریاست آسام میں ٹرین خدمات میں خلل اندازی پیدا ہوئی۔ ہزاروں افراد پورے علاقے میں بے گھر ہوچکے ہیں۔ تریپورہ میں ریاستی حکومت نے فوج کی مدد طلب کرلی ہے۔ مرکزی حکومت سے فوج روانہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ تخلیہ اور بچاؤ کارروائیوں میں مدد دے سکے۔ ریاست کے سیلاب سے گھرے ہوئے علاقوں سے تخلیہ اور بچاؤ کارروائی ضروری ہوگئی ہے۔ چیف منسٹر بپلب کمار دیب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ضلع اونا بوٹی میں کل دورہ کیا۔ مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ کو یہاں کے سنگین حالات کی تفصیلات سے صبح میں واقف کروایا۔ ریاست کا ایک سینئر انتظامی عہدیدار مرکز روانہ کیا گیا ہے۔ اُس نے کہاکہ مرکز نے ریاست کو صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن مدد دینے کا تیقن دیا ہے۔ چیف منسٹر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عوام کی مدد کریں۔ مقامی انتظامیہ بچاؤ کارروائی میں مصروف ہے۔ کم از کم دو دیہاتی تریپورہ میں دریا کی طاقتور موجوں سے بہہ گئے جبکہ 14 ہزار سے زیادہ افراد موسلا دھار بارش کی وجہ سے ریاست کے زیرآب علاقوں میں اپنی جانیں کھوچکے ہیں۔ ریاست کے ہنگامی کارروائی مرکز کے بموجب ایک کاشتکار کھوائی ضلع میں سیلاب میں بہہ گیا۔ ایک اور شخص کی نعش جنوبی تریپورہ کے ضلع سے دریائے مانو کے کنارے دستیاب ہوئی۔ ریاستی حکومت نے 5 لاکھ روپئے کا معاوضہ سیلاب سے مہلوکین کے ورثاء کو ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پڑوسی ریاست منی پور میں ریاستی حکومت نے جمعہ کے دن تمام تعلیمی اداروں اور امپھال کے سرکاری دفاتر کے لئے تعطیل کا اعلان کردیا ہے کیوں کہ سیلاب کی صورتحال اِن علاقوں میں سنگین ہے۔ چیف منسٹر ویریند سنگھ شخصی طور پر تعمیراتی کاموں کی دریاؤں کے کنارے نگرانی کررہے ہیں کیوں کہ یہ کنارے موسلا دھار بارش کی وجہ سے نقصان زدہ ہوگئے ہیں۔ مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش کشی وجہ سے دو افراد طغیانی زدہ دریاؤں میں غرق ہوگئے۔ تھوبائی پولیس اسٹیشن کی حدود میں نیپائی کمپنی میں ایک 40 سالہ شخص پھسل کر سیلاب زدہ دریا میں غرق ہوگیا۔ وہ ماہی گیری کے لئے دریا کنارے گیا ہوا تھا۔ ایک اور واقعہ میں 7 سالہ لڑکا سیلاب میں بہہ گیا اور دریائے اینگوروک میں غرقاب ہوگیا جو طغیانی زدہ ہے۔ بڑے دریاؤں میں سطح آب آج صبح ریکارڈ کی گئی لیکن صورتحال اب بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT