Monday , July 23 2018
Home / دنیا / شمال مشرقی شام میں 27 سرکاری فوجی ہلاک

شمال مشرقی شام میں 27 سرکاری فوجی ہلاک

بیروت۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) باغی اور دولت اسلامیہ کے درمیان جھڑپ کے دوران آج رات 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔ لندن میں قائم انسانی حقوق کی رصدگاہ نے کہا کہ اپوزیشن کا آج کا حملہ خونریز ترین تھا۔ گزشتہ تین سال کے دوران اتنا خونریز حملہ نہیں کیا گیا تھا۔ کل رات دیر گئے 2 دیہاتیوں نے ترکی کی سرحد کے قریب لطاکیہ کے مقام پر نعشیں دیکھی جن میں کم از کم 27 سرکاری فوجی اور ان کے حلیف جنگجو تھے جو خوفناک جھڑپوں میں اور دیہات الاطیرہ پر شلباری میں ہلاک ہوئے۔حکومت کے 40 وفادار اور 6 باغی بھی زخمی ہوئے۔ الاطیرہ ، ترکی کی سرحد سے صرف 2 کیلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔

TOPPOPULARRECENT