Friday , June 22 2018
Home / Top Stories / شمال مشرقی علاقہ کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی اور فنڈس کی فراہمی

شمال مشرقی علاقہ کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی اور فنڈس کی فراہمی

ایٹا نگر۔/20فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی ضرورت کو اُجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ مرکزی کابینہ کا یہ منصوبہ ہے کہ اس علاقہ میں زرعی پیداوار کو فروغ دیا جائے اور انٹر نیٹ رابطہ کو بہتر بنایا جائے کیونکہ اس علاقہ کو عرصہ دراز سے نظرانداز کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز کی ترجیحات م

ایٹا نگر۔/20فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی ضرورت کو اُجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ مرکزی کابینہ کا یہ منصوبہ ہے کہ اس علاقہ میں زرعی پیداوار کو فروغ دیا جائے اور انٹر نیٹ رابطہ کو بہتر بنایا جائے کیونکہ اس علاقہ کو عرصہ دراز سے نظرانداز کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز کی ترجیحات میں شمال مشرق کا علاقہ شامل ہے۔ اس علاقہ کو ملک کی دیگر ترقیافتہ ریاستوں کے خطوط پر ترقی دی جائے گی۔ اندرا گاندھی پارک میں ریاست کی 29ویں یوم تاسیس تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی کابینہ کا منصوبہ ہے کہ شمال مشرقی ریاستوں میں زرعی اور باغبانی پیداوار کو فروغ دینے کیلئے اس علاقہ کو Orgainic Hub ( نامیاتی کھاد کے استعمال کا مرکز )میں تبدیل کردیا جائے گا

اور اس مقصد کیلئے اس علاقہ میں 6زرعی یونیورسٹیز قائم کی جائیں گی۔ وزیر اعظم نے جلسہ میں شریک عوام کی تالیوں اور نعروں کی گونج میں یہ اعلان کیا کہ بہت جلد علاقہ میں 18نئے ایف ایم چینلس شروع کئے جائیں گے اور 4G، 3G،2G کنکٹویٹی کو بہتر بنانے کیلئے ایک منصوبہ کو قطعیت دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مرکز کے پاس ترقی کیلئے فنڈس کی قلت نہیں ہے لیکن متعلقہ ریاستی حکومتوں کو چاہیئے کہ مرکزی فنڈس کا بہتر انداز میں استعمال کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے کابینی رفقاء کو ہدایت دی گئی ہے کہ علاقہ کے مسائل کا جائزہ اور ترقیاتی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے ہر ماہ کم از کم دو مرتبہ یہاں کا دورہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ مرکز میں برسر اقتدار NDA حکومت نے اس علاقہ کے 1200طلباء کو خصوصی اسکالر شپس منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ قوم کی ترقی میں حصہ لیں۔ دورِ حاضر میں ترقی کیلئے انٹرنیٹ کنکٹویٹی کو موثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہ کہ کئی ایک انفراسٹرکچر پراجکٹس کو روبعمل لایا جائے گا جس کے باعث یہ علاقہ ترقی و تعمیر کی سمت گامزن ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT