Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / شمال مشرقی ہند کی ہمہ جہتی ترقی کے پابند نامیاتی زراعت کی تائید ، وزیراعظم کا بیان

شمال مشرقی ہند کی ہمہ جہتی ترقی کے پابند نامیاتی زراعت کی تائید ، وزیراعظم کا بیان

نئی دہلی ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی ہند کے دورہ سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کی حکومت شمال مشرقی علاقہ کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھے گی کیونکہ حکومت شمال مشرقی ہند کی ہمہ جہتی ترقی کی پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کل آسام میں نوجوانوں سے تبادلہ خیال کریں گے۔ سنٹرل یونیورسٹی، آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی کے طلبہ سے بات کریں گے۔ گنگ ٹوپ میں کاشتکاروں سے نامیاتی زراعت کے بارے میں تبادلہ خیال کرکے انہیں خوشی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس موضوع پر ایک چوٹی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس پر انہیں بہت خوشی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزرائے زراعت پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT