Tuesday , June 26 2018
Home / سیاسیات / شمال مشرقی ہند کے عوام کو صدر چین سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر برہمی

شمال مشرقی ہند کے عوام کو صدر چین سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر برہمی

کوہیما۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ناگالینڈ اسمبلی کے اسپیکر چوٹی سوہ سازو نے آج شمال مشرقی ہند کے عوام کو مبینہ طور پر صدر چین ژی جن پنگ کی قیام گاہ کی ہوٹل سے دُور رہنے کی ہدایت پر اظہار ناراضگی کیا۔ احمدآباد میں گزشتہ ہفتہ یہ پابندی عائد کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اطلاع ظاہر کرتی ہے کہ شمالی مشرقی ہند کے عوام سے تعصب برتا جارہا ہے۔

کوہیما۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ناگالینڈ اسمبلی کے اسپیکر چوٹی سوہ سازو نے آج شمال مشرقی ہند کے عوام کو مبینہ طور پر صدر چین ژی جن پنگ کی قیام گاہ کی ہوٹل سے دُور رہنے کی ہدایت پر اظہار ناراضگی کیا۔ احمدآباد میں گزشتہ ہفتہ یہ پابندی عائد کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اطلاع ظاہر کرتی ہے کہ شمالی مشرقی ہند کے عوام سے تعصب برتا جارہا ہے۔ عہدیداروں نے ہوٹل کے کارکنوں کو جن کا تعلق شمال مشرقی ہند سے تھا، صدر چین کے قیام کے دوران کام پر نہ آنے کی ہدایت دی تھی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے وفد کو بھی ژی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT