Tuesday , October 23 2018
Home / Top Stories / شمال مشرق میں بی جے پی کے انتخابی مظاہرہ پر امیت شاہ کو مبارکباد

شمال مشرق میں بی جے پی کے انتخابی مظاہرہ پر امیت شاہ کو مبارکباد

نئی دہلی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی ہندوستان میں بی جے پی کے متاثر کن انتخابی مظاہرے کے پس منظر میں صدر پارٹی امیت شاہ کو آج راجیہ سبھا میں جب وہ پہنچے تو پارٹی ایم پیز اور وزراء کی جانب سے پرجوش استقبال کا سامنا ہوا۔ اپنے مخصوص لباس میں ملبوس امیت شاہ ایوان میں جب داخل ہوئے تب سکم ڈیموکریٹک فرنٹ کے ہیشے لاچونگپا ایوان بالا کیلئے دوبارہ انتخاب کے بعد حلف لے رہے تھے۔ امیت شاہ نے جب اپنی نشست سنبھالی، بی جے پی ارکان اور وزراء نے اپنی میزیں تھپتھپانا شروع کیا۔ بعض نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر امیت شاہ کا استقبال کیا۔

TOPPOPULARRECENT