Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / شمال مشرق کو کئی دہوں سے نظر انداز کیا گیا ‘ راجناتھ

شمال مشرق کو کئی دہوں سے نظر انداز کیا گیا ‘ راجناتھ

ایٹانگر 20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) شمال مشرق کی ترقی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے ۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے یہ بات کہی اور انہوں نے مرکز کی سابقہ یو پی اے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ علاقہ کو کئی برسوں سے نظر انداز کردیا گیا ۔ راج ناتھ سنگھ یہاں اروناچل پردیش کی 31 ویں یوم تاسیس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے شمال مشرق کو ایک مقدس مقام قرار دیا اور کہا کہ یہ ملک کا ایک امیر ترین علاقہ بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے کئی دہوں تک کسی نے بھی اس کی دیکھ بھال نہیں کی ہے ۔ 2001 میں وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت نے شمال مشرق علاقہ سے متعلق ایک وزارت قائم کی تھی اس کے بعد ہی اس علاقہ میں ترقی کے معاملہ میں تیز رفتاری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی مشرق کی سمت توجہ دینے کی پالیسی اختیار کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اروناچل پردیش کی ترقی کیلئے عہد بند ہے کیونکہ یہ علاقہ اہمیت کا حامل ہے ۔ اس کی سرحدات چین ‘ بھوٹان اور میانمار سے ملتی ہیں۔ انہوں نے ہمہ جہتی ترقی کیلئے اروناچل پردیش کی مکمل مدد کرنے کا تیقن دیا ۔

TOPPOPULARRECENT