Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / شمال مغربی افغان اضلاع پر شورش پسندوں کا قبضہ

شمال مغربی افغان اضلاع پر شورش پسندوں کا قبضہ

کابل۔21جون ( سیاست ڈاٹ کام ) طالبان شورش پسندوں نے افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز کے ضلع چاردارا پر قبضہ کرلیا ہے ۔ افغان عہدیداروں کے بموجب صدر صوبائی کونسل قندوز محمد یوسف ایوبی نے آج کہا کہ طالبان جنگجوؤں نے ضلع پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے ۔ دو دن قبل فوج پر حملے کئے گئے تھے ۔ صوبائی سربراہ پولیس کے ترجمان سید سرور حسین نے کہا کہ قبضہ کی

کابل۔21جون ( سیاست ڈاٹ کام ) طالبان شورش پسندوں نے افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز کے ضلع چاردارا پر قبضہ کرلیا ہے ۔ افغان عہدیداروں کے بموجب صدر صوبائی کونسل قندوز محمد یوسف ایوبی نے آج کہا کہ طالبان جنگجوؤں نے ضلع پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے ۔ دو دن قبل فوج پر حملے کئے گئے تھے ۔ صوبائی سربراہ پولیس کے ترجمان سید سرور حسین نے کہا کہ قبضہ کی اطلاعات حاصل ہوچکی ہیں اور ایک ضلع کو واپس حاصل کرنے کیلئے نمایاں طور پر کوشش کی جارہی ہیں ۔ فی الحال شدید فائرنگ کا تبادلہ اس علاقہ میں مقامی عوام اور طالبان کے درمیان جاری ہے ۔ مقامی عوام میںخواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو اس فائرنگ کے تبادلہ سے گھبراکر فرار ہورہے ہیں ۔ ایوبی نے کہا کہ بھاری اور ہلکے اسلحہ سے فائرنگ کی آوازیں شہر قندوز تک سنائی دے رہی ہے ۔ افغان فوج اور ملازمین پولیس نے زبردست جانی نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ۔جب کہ گذشتہ سال کے ختم پر بین الاقوامی فوج کابل سے تخلیہ کرچکی ہیں ۔ ہفتہ کے دن ضلع چاردارا میں جھڑپ کے دوران افغان فوج کے 3 ارکان ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوگئے تھے ۔ طالبان جنگجوؤں میں ایک تخمینہ کے بموجب 17افراد ہلاک اور دیگر 20 زخمی ہوگئے ہیں ۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے آج کے حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ای میل کے ذریعہ ایک پیغام روانہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT