Saturday , October 20 2018
Home / دنیا / شمال مغربی اوکلاہاما میں 4 ہلکے زلزلے

شمال مغربی اوکلاہاما میں 4 ہلکے زلزلے

وینوکا 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ارضیاتی سروے کی اطلاع کے بموجب 4 ہلکی شدت کے زلزلے کے جھٹکے شمال مغربی اوکلاہاما میں محسوس کئے گئے۔ کسی بھی شخص کے زخمی ہونے یا کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ وینوکا کے قریب آج صبح 4.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ 7.21 بجے صبح شمال مغربی اوکلاہاما سٹی کے علاقہ میں 3.8 شدت کا زلزلہ کا جھٹکہ آیا جبکہ 1.16 بجے شب 3.4,7 اور 2.6 کے ہلکی شدت کے زلزلے دو منٹ کے وقفہ سے محسوس کئے گئے۔ حالیہ برسوں میں اوکلاہاما سے کئی زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاعات ملتی رہی ہیں۔ اوکلاہاما کے عہدیداروں نے کئی تیل اور گیس پیداوار کنندوں کو مزید کنویں کھودنے اور دیگر موجودہ کنوؤں سے حاصل کی جانے والی گیس اور تیل کی مقدار کم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT