Friday , May 25 2018
Home / دنیا / شمال مغربی شام میں فضائی حملے ، 19 شہری ہلاک

شمال مغربی شام میں فضائی حملے ، 19 شہری ہلاک

مرشورین ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی شام میں واقع ایک ٹاؤن کے رہائشی علاقہ پر رات میں کی گئی بمباری میں 19 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ ایک نگرانکار نے آج بتایا کہ مشتبہ روسی فضائی حملوں میں کئی مکانات کو نشانہ بنایا گیا اس علاقہ پر باغیوں کا قبضہ ہے۔ انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے شامی نگرانکار کے سربراہ رمی عبدالرحمن نے کہا کہ فضائی حملے میں ایک خاندان کے 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مرشورین کے مکینوں نے بتایا کہ بمباری میں کئی عمارتیں تباہ ہوئی اور یہ تمام شہریوں کے مکانات تھے۔ 2015ء سے صدر بشارالاسد کی حکومت کی حمایت میں روس شام پر بمباری کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT