شمال مغربی پاکستان میں اوسط شدت کا زلزلہ ، 9 بچے زخمی

پشاور ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اوسط شدت کے دو زلزلے کے جھٹکے جو 6.4 شدت کے تھے، خیبرپختونخواہ کے علاقہ میں محسوس کئے گئے جن سے کم از کم 9 بچے زخمی ہوئے اور مقامی شہریوں میں دہشت کی لہر دوڑ گئی۔ زلزلہ کا مبداء افغانستان ۔ تاجکستان کی سرحدکے پاس تھا اور شہر بننو میں 12 کیلو میٹر کی گہرائی میں تھا ۔زلزلہ کے جھٹکے وادی سوات اور پشاور میں بھی محسوس کئے گئے۔ بننو کے 9 بچے زخمی ہوگئے۔ صدمہ میں مبتلاء ان بچوں کو جو تین منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا چکے تھے، بچا لیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT