Tuesday , December 19 2017
Home / عرب دنیا / شمال مغربی پاکستان میں زلزلہ ، 57 طلبہ زخمی

شمال مغربی پاکستان میں زلزلہ ، 57 طلبہ زخمی

پشاور ۔5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)کم از کم 57 طلبہ زخمی ہوگئے جبکہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ایک اسکول میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ 4.5 شدت کے زلزلہ میں شمال مغربی پاکستان کو آج صبح دہلا کر رکھ دیا۔ تین طلبہ کی حالت نازک ہے اور انہیں ضلع ہاسپٹل میں ہنگامی طبی علاج کیلئے منتقل کردیا گیا ہے۔ ایک مقامی اسکول کے طلبہ کے بموجب امریکہ کے ارضیاتی سروے نے اطلاع دی ہیکہ زلزلہ کا مبدا 37.2 کیلو میٹر کی گہرائی میں تھا اور اس سے متاثر ہونے والے علاقوں میں وادی سوات، بٹاگرام، شانگلا، ایبٹ آباد، مان شہرا اور مظفرآباد شامل ہیں۔ صوبائی آفت سماوی انتظامیہ اتھاریٹی کے بموجب کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

TOPPOPULARRECENT