Tuesday , May 22 2018
Home / دنیا / شمال کوریا کے مسئلے پر ٹرمپ نے جن پنگ سے بات چیت کی

شمال کوریا کے مسئلے پر ٹرمپ نے جن پنگ سے بات چیت کی

واشنگٹن، 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے مسئلے پر چین کے صدر ژی جن پنگ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے کل ٹویٹر پر اس کی اطلاع دی ہے ۔انہوں نے کہا ” شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ممکنہ ملاقات کے سلسلے میں جن پنگ سے بات چیت ہوئی۔صدرژی جن پنگ نے مسائل کو سفارتکاری طریقہ سے حل کرنے کے میرے کام کی تعریف کی۔ چین ہمیشہ مددگار رہا ہے ۔ ”وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا سمیت دیگر مسائل پرڈونالڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے جمعہ کو فرانس کے صدر امانوئل میکرون سے بات چیت کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT