Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / ’’شمال کی گرج :سعودی سلامتی کے دشمنوں کیلئے پیغام ہے‘‘

’’شمال کی گرج :سعودی سلامتی کے دشمنوں کیلئے پیغام ہے‘‘

تنظیم تعاون اسلامی کا آج اور کل ترکی میں سربراہ اجلاس ، شاہ سلمان کی شرکت
انقرہ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا ترکی کا دورہ جاری ہے جہاں ان کی صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ بات چیت بھی ہوئی ہے۔ خادم حرمین شریفین دو روزہ (جمعرات اور جمعہ) اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ سربراہ اجلاس سے قبل وزراء خارجہ کی سطح کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ توقع ہے کہ سربراہ اجلاس کے ایجنڈے میں خطے کے بحرانات اور ایرانی مداخلت کے معاملات سرفہرست ہیں۔ادھر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے باور کرایا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ان کے ملک کے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں۔ انہوں نے شاہ سلمان کو خطے کے امن کا دریچہ قرار دیا۔انقرہ کے صدرارتی محل میں ہونے والی بات چیت کے دوران شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ “آج کی حقیقت ہم سے تقاضہ کرتی ہے کہ اہم ایک مناسب فضا قائم کرنے کیلئے مل جل کر کام کریں، ایسی فضا جہاں خطے کے ممالک کے عوام امن و استحکام اور ترقی کے حوالے سے اپنی امیدوں کو پورا کرسکیں”۔ خادم حرمین نے واضح کیا کہ ترکی کے صدر کیساتھ ان کی بات چیت کے نتائج سے “ہمارے اسٹریٹجک تعلقات مضبوط ہوں گے اور اس طرح ہمارے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، فوجی اور سیکورٹی رابطہ کے فروغ کیلئے وسیع میدان میسر آئے گا”۔شاہ سلمان نے باور کرایا کہ اسلامی دنیا میں تعاون اور مربوط کوششوں پر مبنی اتحادوں کے ذریعے اجتماعی اور حکمت عملی کے حامل کام دیکھنے میں آئے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کا قیام بھی ہے۔

TOPPOPULARRECENT