Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / شمبھو کا نیا کارنامہ ، جیل سے نیا ویڈیو جاری

شمبھو کا نیا کارنامہ ، جیل سے نیا ویڈیو جاری

مسلم مزدور کے قتل پر کوئی پچھتاوا نہیں، مزید زہر افشانی
جئے پور ۔19 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) جہادیوں کے خلاف برہمی پیدا کرنیو الے دو نئے ویڈیو گشت میں ہیں ، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ جیل کے کمرے سے جاری کئے گئے ہیں۔ ایک شخص سیل فون پر بات چیت کرتا ہوا نظر آتا ہے ، وہ ایک طویل نفرت انگیز بیان پڑھ رہا ہے ، اُس نے الزام عائد کیا ہے کہ اُس کی زندگی کو خطرہ ہے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ حفاظتی انتظامات کی بڑی پیمانے پر خلاف ورزی ہے ۔ یہ ویڈیوز شمبھو لال ریگڑ ایک راجستھانی شخص کے ہیں جسے گھناؤنے جرائم کے الزام میں سزائے قید دی گئی تھی ۔ اُس نے جودھپور سنٹرل جیل میں یہ ویڈیو تیار کئے اور اُنھیں جاری کیا ہے۔ 36 سالہ ریگڑ گزشتہ ڈسمبر سے ایک مسلم مزدور کو ہلاک کردینے کے جرم میں قید کی سزاء بھگت رہاہے ۔ اُس نے راج سمبندھ میں اُسے ہلاک کیا اور اُس کی نعش نذرِ آتش کی تھی۔ اُس کے 15 سالہ بھتیجے نے یہ ویڈیو تیار کئے ہیںاور اس سے پہلے کے پولیس اُسے گرفتار کرتی ان کو جاری کیا تھا ۔ دونوں نئے ویڈیو ریگڑ نے جاری کئے ہیں اور جہادیوں کیخلاف زہرافشانی کی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اُس نے اپنے جیل کے کمرے میں یہ ویڈیو فلمیں تیار کی تھیںاور انھیں جاری کیا تھا ۔ اُسے اپنے جرم پر کسی قسم کی کوئی ندامت نہیں ہے ۔ اُس نے کہا ہے کہ وہ ہندو خواتین کو خطرہ برداشت نہیں کرسکتا ۔ اُس نے اپنی زندگی برباد کرلی ہے لیکن اس پر اُسے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ ذرائع ابلاغ نے اُس کے خون سرد کردینے والے جرم کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے جن میں این ڈی ٹی وی بھی شامل ہے ۔ ریاستی وزیر داخلہ گلاب چند کٹاریا نے ریگڑ کی جیل کے کمرے میں سیل فون تک رسائی کس طرح حاصل کی اس کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے کیونکہ یہ قیدخانہ انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کے تحت قائم ہے ۔ پولیس نے ایک ایف آئی آر درج کرلی ہے اور تحقیقات میں مصروف ہے ۔

TOPPOPULARRECENT