Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / شمسی توانائی سے چلنے والی ’ سولار کار ‘ متعارف

شمسی توانائی سے چلنے والی ’ سولار کار ‘ متعارف

لارڈس انسٹی ٹیوٹ طلبہ کا کارنامہ ، ایوارڈ کی پیشکشی
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : ماحول کو آلودگی سے بچانے کے مقصد سے لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے طلبہ کی جانب سے شمسی توانائی سے چلنے والی کار ’ سولار کار ‘ کو متعارف کیے جانے پر انہیں بیسٹ انوویشن ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ ایمپریل سوسائٹی آف انوویٹو انجینئرس کی جانب سے اہتمام کردہ الیکٹرک سولار وہیکل چیمپئن شپ تقریب میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اس چمپئن شپ کا مارچ 2016 میں اہتمام عمل میں آیا تھا ۔ یہ کار اس کے ڈیزائن ، رفتار اور کارکردگی کے اعتبار سے بہترین ہے ۔ لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ کے طلبہ ٹیم نے بتایا کہ شمسی توانائی کے بہتر نعم البدل کے طور پر اس کار کو متعارف کیا گیا ۔ اس کار کی خصوصیات میں 42a ایم پی ایس بیاٹری صلاحیت اعظم ترین پاور 2kw کا استعمال وغیرہ شامل ہیں ۔ ایوارڈ تقریب کے موقع پر نائب صدر نشین لارڈرس انسٹی ٹیوٹ توصیف احمد نے طلبہ کو سولار کار کو متعارف کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس کو نوجوان طلبہ کی عظیم کامیابی سے تعبیر کیا ۔ انہوں نے نوجوان طلبہ کی ہمت افزائی کے لیے فنڈس مہیا کرنے کا تیقن دیا ۔ انہوں نے طلبہ سے اس بات کی امید جتائی کہ وہ شمسی توانائی سے کام کرنے والی دیگر اشیاء کو بھی متعارف کروائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT