Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شمسی توانائی پر پچاس فیصد رعایت

شمسی توانائی پر پچاس فیصد رعایت

کریمنگر ۔ 24 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شمسی توانائی اور اس کے سلیٹس کی تنصیب کیلئے حکومت کی جانب سے 50 فیصد رعایت دی جائیگی ضلع کے تمام کسان اس موقع سے استفادہ کرنے ریاستی آئی ٹی و پنچایت راج محکمہ کے وزیر کے تاراکا راماراؤ نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی ۔ دلچسپی رکھنے والے جنوبی تلنگانہ ادارہ برقی تقسیم سے ربط کریں ویب سائیٹ w

کریمنگر ۔ 24 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شمسی توانائی اور اس کے سلیٹس کی تنصیب کیلئے حکومت کی جانب سے 50 فیصد رعایت دی جائیگی ضلع کے تمام کسان اس موقع سے استفادہ کرنے ریاستی آئی ٹی و پنچایت راج محکمہ کے وزیر کے تاراکا راماراؤ نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی ۔ دلچسپی رکھنے والے جنوبی تلنگانہ ادارہ برقی تقسیم سے ربط کریں ویب سائیٹ www.lssouthornpower.com میں تفصیلات جان سکتے ہیں ۔ برقی صارفین سرویس سنٹر میں بھی اسکیم کی تفصیلات سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔ شمسی سولار برقی کے استعمال کی وجہ سے برقی بل کے خرچ میں کمی ہوگی ۔ ماباقی برقی کے فروخت کے ذریعہ آمدنی حاصل ہوگی۔ نیچرل و قدرتی طریقہ سے شمسی برقی کی پیداوار کے ذریعہ ماحول کا تحفظ بھی کرسکتے ہیں ۔ ریاستی حکومت سولار برقی کے استعمال کیلئے حوصلہ افزائی کی خاطر 50 فیصد رعایت پر سولار سلیٹس کی سربراہی کررہی ہے ۔ نٹ میٹرنگ اسکیم کے ذریعہ آپ کے گھر کے چھت پر سولار سلیٹس کی تنصیب کی جائیگی ۔ آپ کی برقی کی آپ ہی پیداوار کر کے استعمال کرنے کے بعد باقی بچنے والی برقی کو فی یونٹ 3.30 پیسے کے حساب سے برقی تقسیم ادارہ کو فروخت کر کے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ مرکز کی جانب سے 30 فیصد ریاستی حکومت کی جانب سے 20 فیصد رعایت ہوگی موجودہ ریاست میں برقی کی شدید قلت کے مدنظر ضلع کے تمام کسان سولار برقی کا استعمال کرنے کیلئے آگے آنے کی خواہش کی ۔

TOPPOPULARRECENT