شمس آباد ،سعادت کالونی میں پانی کی موٹر ڈالی گئی

شمس آباد۔ 10 فروری (سیاست نیوز) شمس آباد کے سعادت کالونی میں پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے شمس آباد سرپنچ نے بور ڈالا تھا اور آج پانی کی موٹر ڈال کر پانی جاری کیا۔ اس موقع پر شمس آباد سرپنچ نے مختلف علاقوں میں دورہ کیا۔ سعادت کالونی میں پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ جن مقامات پر بھی پانی کی قلت ہے، وہاں پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ چند دنوں میں گرما شروع ہوجائے گا جس کی وجہ سے پانی کی قلت ہوگی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا استعمال ٹھیک انداز میں کرتے ہوئے پانی کو بہنے سے روکے جن سے پانی قلت نہیں ہوگی۔ پانی کو احتیاط سے استعمال کرنا چاہئے اور ایسا کرکے موسم گرما میں ہونے والی پانی کی قلت سے بچا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ ایچ ایوب حسین، اجئے، نریش گرام پنچایت ممبرس کے علاوہ نندراج گوڑ، محمد رفیع الدین قادری، جہانگیر خان، کے نرسمہا، ناگرجن یادو کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT