Monday , November 19 2018
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد آر جی آئی پولیس نے دو سارقین کو گرفتار کرلیا

شمس آباد آر جی آئی پولیس نے دو سارقین کو گرفتار کرلیا

شمس آباد ۔ /30 مارچ (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں گمشدہ بیاگ کو شمس آباد آر جی آئی پولیس نے ضبط کرتے ہوئے دو سارقین کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب اوما کانت گپتا ساکن حمایت نگر /25 مارچ کو چینائی سے حیدرآباد ایرپورٹ پہنچے اور پارکنگ میں ایک بیاگ بھول گئے اور گھر چلے گئے ۔ راستہ میں بیاگ کی گمشدگی کا خیال آیا تو واپس آکر دیکھا تو بیاگ غائب تھا جس پر شمس آباد آر جی آئی پولیس میں شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے محمد غوث 34 سالہ اور محمد ذاکر 27 سالہ ساکن اندرما نگر رسول پورہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے گمشدہ بیاگ حاصل کیا جس میں 5 تولہ سونا اور 76 ہزار روپئے موجود تھے ۔ دونوں کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT