Saturday , December 15 2018

شمس آباد ائیرپورٹ پارکنگ علاقہ میں کار کو آگ لگ گئی

حیدرآباد17نومبر(سیاست نیوز)شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ کے پارکنگ علاقہ میں رکھی ہوئی ایک کار کو آگ لگ گئی ۔ایک شخص جس نے کار پارک کی تھی ،ایرپورٹ سے واپس آیا اور وہ کار چلانا ہی چاہتا تھا کہ اس میں اچانک آگ لگ گئی جس کو دیکھتے ہوئے وہ فوری طورپر کار سے کود پڑا۔ایرپورٹ کے محکمہ فائر کے ملازمین نے وہاں پہنچ کر آگ پرقابو پایا۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT