Thursday , November 15 2018
Home / Top Stories / شمس آباد ایئرپورٹ پرراہو ل کا شاندار استقبال

شمس آباد ایئرپورٹ پرراہو ل کا شاندار استقبال

کانگریس صدر کی ایک جھلک دیکھنے عوام کا ہجوم امڈ پڑا
شمس آباد ۔ 13 اگست ( سیاست نیوز) کانگریس صدرراہول گاندھی دو روزہ دورہ پر آج یہاں پہونچے ۔ 11:30 بجے دن شمس آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں سے وہ خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کرناٹک کے علاقہ بیدر روانہ ہوئے اور 3:15بجے وہ واپس شمس آباد پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ ایئرپورٹ سے وہ بذریعہ بس شمس آباد میں کلاسک کنونشن سنٹر پہنچے ۔ ایئرپورٹ برج سے راہول گاندھی کا بائیک سواروں اور گھوڑ سواروں کی ریالی کے ذریعہ استقبال کیا ۔ شمس آباد میں بینڈ باجہ ‘ زبردست آتش بازی کی گئی ۔ نیشنل ہائی وے پر راہول گاندھی کی ایک جھلک دیکھنے سینکڑوں کی تعداد میں عوام جمع تھے ۔ عوام کے جذبات کو دیکھتے ہوئے راہول گاندھی بس کی اگلی سیٹ پر بیٹھ کر ہاتھ ہلاتے ہوئے ان کو جواب دے رہے تھے ۔ کئی افراد نے سلفی بھی لیتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ۔ راہول گاندھی کی آمد کے موقع پر ایئرپورٹ میں ٹو وہیلرس پر پابندی لگا دی گئی تھی اور گاڑیوں کی مکمل تلاشی لیتے ہوئے ایئرپورٹ اسٹاف اور مسافرین کو ہی داخلہ کی اجازت دی گئی ۔ ایئرپورٹ کے تمام راستوں پر ناکہ بندی کردی گئی تھی اور اسپیشل فورس نے ایئرپورٹ کو عملا اپنے قبضہ میں لے لیاتھا اور ایئرپورٹ پولیس چھاؤنی میں تبدیل ہوگیاتھا ۔ راہول گاندھی کی ریالی کے موقع پر ٹریفک مکمل جام ہوگئی تھی اور کئی ایمبولنس گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ راہول گاندھی کے جانے کے تین گھنٹہ تک ٹریفک نظام درہم برہم تھا ۔ گھوڑ سوار ریالی کے ساتھ جارہے تھے جس میں سے ایک گھوڑ سوار اچانک نیچے گرپڑا جس کو اس کے ساتھیوں نے اٹھالیا ۔ نیچے گرنے کے بعد اس میں جوش و خروش میں کوئی کمی نہیں آئی ۔ کلاسک سنٹر میں خواتین گروپس سے خطاب کے بعد راہول شیری لنگم پلی کیلئے روانہ ہوگئے جہاں جلسہ عام سے خطاب کیا ۔

TOPPOPULARRECENT