Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد ایئر پورٹ کے ایسکلیٹر میں خرابی ،تین زخمی

شمس آباد ایئر پورٹ کے ایسکلیٹر میں خرابی ،تین زخمی

شمس آباد 10 اگست (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ شمس آباد میںڈومسٹک علاقہ کے ایسکلیٹر خراب ہونے کی وجہ سے تین افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب آج شام راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ شمس آباد میں ڈومیسٹک علاقہ کے ایسکلیٹر پر عوام کا ہجوم ایک ساتھ چڑھ گیا جس کی وجہ سے اس میںکچھ خرابی ہوکر وہ رک گیا جس کی وجہ سے تین افراد زخمی ہوگئے جن میں ونیجا ،سبراتو ، بنرجی شامل ہے جو شمس آباد ایر پورٹ سے بنگلور انڈیگو فلائیٹ نمبر 357 کے ذریعہ جانے والا تھا جس کے ایک پیر میں فریکچر آگیا جسے اپولو دواخانہ ایر پورٹ منتقل کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT