Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد ایرپورٹ ملک اور سنٹرل اشیاء کا بہترین ایرپورٹ ایوارڈ

شمس آباد ایرپورٹ ملک اور سنٹرل اشیاء کا بہترین ایرپورٹ ایوارڈ

شمس آباد /21 مارچ ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد  اسکائی ٹریکس کی جانب سے ملک اور سنٹرل ایشیاء کا بہترین ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ۔ اس موقع پر ایس جی کے کشور چیف ایگزیکیٹیو آفیسر GHIAL خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسکائی ٹریکس ایوارڈ کو مختلف زمروں میں مسلسل ساتویں سال بھی ایوارڈ حاصل کیا ۔ یہ ہمارے لئے بہت بڑا اعزاز ہے ۔ اس اس کائی ٹریکس نے حالیہ سال بسٹ ریجنل ایرپورٹ کے زمرہ میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کو یہ ایوارڈ سے نوازا ۔ جس کیلئے ہمارے تمام اسٹاف اور شراکت داروں نے بھی اہم رول ادا کیا ۔ جس کیلئے ہم ہمارے مسافرین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ مسافرین کی خدمات کرنا ہمارا فرض ہے ۔ آج ان ہی کی بدولت ہمیں یہ ایوارڈ حاصل کیا ۔ ہم یہاں مسافرین کو تمام سہولیات مہیا کر رہے ہیں جس سے وہ خوش ہیں ۔ وزیر اعظم کے ڈیجیٹل انڈیا ویژن کی تکمیل کیلئے آگے آکر کام کر رہے ہیں اور 5MW سولارپور پلانٹ کے ذریعہ توانائی کی کمی کو پورا کیا جارہا ہے ۔ مسٹر کشور نے کہا کہ اسکائی ٹریکس کی جانب سے سال 2010 میں بسٹ ایرپورٹ ایوارڈ 2011 میں ملک کا دوسرا بہترین ایرپورٹ 2012 ملک اور ایشیاء کا تیسرا بہترین ایرپورٹ  2013 میں بہترین ایرپورٹ 2014 میں ملک و ایشیاء کا دوسرا بہترین ایرپورٹ 2015 میں ملک و ایشیاء کا تیسرا بہترین ایرپورٹ اور جاریہ سال ملک و ایشیاء کا بہترین ریجنل ایرپورٹ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور ہمیں امید ہے کہ یہ مسلسل آگے بھی جاری رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT