Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد ایرپورٹ میں 5میگاواٹ سولار پاور پلانٹ کا افتتاح

شمس آباد ایرپورٹ میں 5میگاواٹ سولار پاور پلانٹ کا افتتاح

شمس آباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں 5 میگاواٹ سولار پاور پلانٹ کا افتتاح مسٹر ایس جی کے کشور چیف اگزیکٹیو آفیسر GHIAL کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ایرپورٹ میں سولار پاور پلانٹ کے ذریعہ 30 فیصد برقی حاصل کی جارہی ہے اور اس 5 میگاواٹ پلانٹ سے روزانہ پچیس ہزار یونٹ برقی حاصل ہوگی اور آئندہ چند ماہ میں مزید 7 میگاواٹ سولار پاور پلانٹ کے ذریعہ مکمل ایرپورٹ کو برقی سربراہی کا نشانہ ہے ۔ ملک میں صرف چند ایرپورٹس ہیں جن میں سولار پار پلانٹ سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے ۔ شمس آباد ایرپورٹ کا شمار بھی اب ان ایرپورٹس میں کیا جائے گا ۔ 7 میگاواٹ پلانٹ کے لیے مرکزی حکومت سے سبسیڈی بھی حاصل کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT