Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد ایرپورٹ پر ایک شخص گرفتار

شمس آباد ایرپورٹ پر ایک شخص گرفتار

شمس آباد ۔ /13 نومبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ ایمگیریشن عہدیداروں نے ایک شخص کو گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب نفول نامی شخص جس کا تعلق کرناٹک سے ہے آج صبح دبئی سے شمس آباد ایرپورٹ پہنچا جہاں پہلے سے ہی اس کے خلاف لک آوٹ سرکولر (LOC) جاری کروایا گیا تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ کرناٹک میں اس کے خلاف خاتون سے چھیڑ چھاڑ اور بدکلامی کا مقدمہ درج ہے اس کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے اسے تحویل میں لیتے ہوئے کرناٹک پولیس کو اس کی اطلاع دیدی ۔

TOPPOPULARRECENT