Wednesday , January 24 2018
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد ایرپورٹ پر تقریباً چار کیلو سونا ضبط

شمس آباد ایرپورٹ پر تقریباً چار کیلو سونا ضبط

شمس آباد /16 جنوری (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدہ داروں نے آج کارروائی کرتے ہوئے دو مختلف طیاروں سے آنے والے مسافرین کے قبضہ سے تقریبا چار کیلو سونا ضبط کرلیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1,490 کیلو گرام سونا ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح شمس آباد ایرپورٹ پر کولالمپو

شمس آباد /16 جنوری (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدہ داروں نے آج کارروائی کرتے ہوئے دو مختلف طیاروں سے آنے والے مسافرین کے قبضہ سے تقریبا چار کیلو سونا ضبط کرلیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1,490 کیلو گرام سونا ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح شمس آباد ایرپورٹ پر کولالمپور سے آنے والی پرواز کے ذریعہ تاملناڈو کا ایک شخص ایرپورٹ پہنچا، جس کی تلاشی کے دوران اس کے سامان سے یہ سونا برآمد ہوا۔ اس شخص نے سونے کے بسکٹس کے ٹکڑے کرکے انھیں مائیکرو اوون میں چھپا رکھا تھا، تاہم اوون کی اسکیننگ کے دوران اس کا پتہ چل گیا۔ بعد ازاں اسے حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔اسی دورا ن شمس آباد ایرپورٹ پر ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2.8 کیلو سونا برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب شارجہ سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچنے والی ایرعربیہ کے ایک مسافر نے اپنی سیٹ کے نیچے بیگ چھپاکر لارہا تھا، لیکن کسٹم چیکنگ کے دوران اس کے بیگ سے 24 سونے کے بسکٹس برآمد کرلئے گئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT