Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد ایرپورٹ پر تین کیلو سونے کے ساتھ ایک شخص گرفتار

شمس آباد ایرپورٹ پر تین کیلو سونے کے ساتھ ایک شخص گرفتار

شمس آباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ میںڈی آر آئی عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے تین کیلو سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب محمد رفیع جو آج صبح دبئی سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہنچا ۔ ڈی آر آئی عہدیداروں نے اسے حراست میں لیتے ہوئے اس کی تلاشی لینے پر اس کے لگیج سے تین

شمس آباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ میںڈی آر آئی عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے تین کیلو سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب محمد رفیع جو آج صبح دبئی سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہنچا ۔ ڈی آر آئی عہدیداروں نے اسے حراست میں لیتے ہوئے اس کی تلاشی لینے پر اس کے لگیج سے تین کیلو سونا برآمد ہوا ۔ ڈی آر آئی عہدیداروں نے محمد رفیع کو گرفتار کرتے ہوئے سونے کو ضبط کرلیا ۔۔

شمس آباد میں چار تولہ سونے کا سرقہ
شمس آباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے محلہ قاضی گلی میں ایک مکان میں سرقہ کی واردات پیش آئی ۔ تفصیلات کے بموجب سجاتا ساکن قاضی گلی شمس آباد کے مکان میں آج دوپہر میں سرقہ کی واردات پیش آئی جس میں چار تولہ سونے کا سرقہ کیا گیا ۔ سجاتا نارائنا کالج شمس آباد میں کینٹین چلاتی ہے آج وہ شام پانچ بجے کالج سے واپس آکر دیکھا تو الماری سے چار تولہ سونا غائب ہے جس کے بعد اس نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ۔ سب انسپکٹر کرائم وینکٹیشورلو نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT