Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد ایرپورٹ پر طیارہ حادثہ سے نمٹنے مشق

شمس آباد ایرپورٹ پر طیارہ حادثہ سے نمٹنے مشق

حقیقی طیارہ استعمال کرتے ہوئے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی ریہرسل
حیدرآباد /11 مارچ ( پی ٹی آئی ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر طیارہ حادثات سے نمٹنے کی ہنگامی مشق کی گئی ۔ اس بڑے پیمانے پر کی گئی تمثیلی مشق میں حقیقی طیارے کا استعمال کیا گیا ۔ زائد از 500 ارکان نے ملکر طیارہ حادثہ کی صورت میں حالات سے کس طرح نمٹا جائے اور چوکسی کس طرح اختیار کی جائے کی مشق کی ۔ ہمہ مقصدی ایجنسیوں اور والینٹرس کی جانب سے یہ مشق تقریباً ڈھائی گھنٹہ تک انجام دی گئی ۔ اس تمثیلی مشق میں انڈیگو کے ایر بس 320 کا استعمال کیا گیا ۔ رن وے پر لینڈنگ کے دوران یا اڑان بھرنے کے وقت پیش آنے والے حادثات سے بروقت نمٹتے ہوئے مسافروں اور طیارے میں سوار عملہ کے ارکان کو کس طرح بچایا جائے کی مشق کی گئی ۔ ایر پورٹ سے جاری کردہ بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ ایر ٹریفک کنٹرولرنے فوری حرکت میں آتے ہوئے الارم بجادیا اور حادثہ سے نمٹنے کا اعلان کردیا ۔ اس کے علاوہ آتش فرو عملے کی خدمات کو بھی مقام حادثات پر فوری طلب کیا گیا ۔ یہ سارا منظر طیارہ حادثہ تمثیلی مظاہرہ تھا ۔ اسی دوران متعلقہ تمام ایجنسیاں مقام پر پہونچ گئی اور مسافروں ، زخمیوں اور متوفیوں کو فوری مقام حادثات سے ہٹادینے کی کارروائی کا عملی مظاہرہ کیاگیا اور انہیں دواخانوں کو کس طرح منتقل کیا جانا چاہئے اس کی بھی مشق کی گئی ۔ طیارہ حادثہ کی صورت میں دیگر پروازوں میں کوئی رکاوٹ نہ پیش آئے کی ترکیب پر عمل کیا گیا ۔ بچاؤ کاری ٹیموں نے عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تجربہ کا کامیاب ثبوت دیا اور ایسے اتفاقی حادثات سے نمٹنے کی اپنی صلاحیتوں کو پیش کیا ۔ یہ ہنگامی مشق رات  کے 11 بجے شروع کی گئی اور 1.30 منٹ تک جاری رہی ۔ اس مشق کے دوران شمس آباد ایرپورٹ پر معمول کی پروازوں پر کوئی رکاوٹ نہیں ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT