Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد ایرپورٹ پر 12لاکھ روپے مالیت کے سونے کے بسکٹس ضبط

شمس آباد ایرپورٹ پر 12لاکھ روپے مالیت کے سونے کے بسکٹس ضبط

حیدرآباد17ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم کے افسروں نے ایک مسافر کے پاس سے سونا ضبط کیا جوغیر قانونی طور پرلایاجارہا تھا۔یہ مسافر دبئی سے حیدرآباد پہنچا تھا۔ ایک اطلاع پرکسٹم کے افسروں نے اس کے سامان کی تلاشی کے دوران 12لاکھ 16ہزارروپئے مالیت کے 400گرام سونے کے بسکٹس ضبط کئے ۔اس مسافر کو حراست میں لے کر اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ حالیہ عرصہ میں شمس آباد ایرپورٹ پر سونے کی ضبطی کے واقعا ت میں نمایاں اضافہ ہوگیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT